شاہد آفریدی نے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے بھارت ٹیم نہ بھیجنے کے فیصلے کی حمایت کر دی۔
سابق کپتان و آل راؤنڈر نے کہا کہ آئی سی سی کا انڈیا کے حق میں جھکاؤ نمایاں طور پر نظر آتا ہے حالانکہ یہ ادارہ صرف ایک ملک کیلئے نہیں بلکہ تمام ممبر ممالک کے لیے بنایا گیا ہے۔
ان کا کہناتھا کہ آئی سی سی انڈین کرکٹ کونسل نہیں بلکہ بین الاقوامی کرکٹ کونسل ہے، شاہد آفریدی نے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے بھارت ٹیم نہ بھیجنے کے فیصلے کو درست قرار دیا اور کہا کہ یہ فیصلہ جواز رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی سی سی پر اب یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ بنگلا دیش کے میچز کسی دوسرے مقام پر منتقل کرے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ کرکٹرز ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھیلنے کی خواہش رکھتے ہیں۔
یاد رہے کہ بنگلا دیش نے اپنی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
