\
جمعرات‬‮   15   جنوری‬‮   2026
 
 

کیریئر میں زیادہ دنوں تک ٹاپ پوزیشن کا اعزاز، کوہلی بھی فہرست میں شامل

       
مناظر: 475 | 15 Jan 2026  

بھارتی اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی مجموعی طور پر زیادہ دنوں تک ٹاپ پوزیشن پر رہنے والوں کی فہرست میں شامل ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ویرات کوہلی نے گزشتہ روز تقریباً چار سال سے زائد عرصے کے بعد ون ڈے رینکنگ میں دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کی۔

اس کے ساتھ ہی وہ ون ڈے کیریئر میں سب سے زیادہ دنوں تک ٹاپ پوزیشن پر رہنے والوں کی ٹاپ 10 فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔

گزشتہ روز تک کوہلی اپنے کیریئر میں مجموعی طور پر 825 دن پہلی پوزیشن پر رہے۔

اس فہرست میں 2306 دن کے ساتھ ویسٹ انڈیز کے سر ویوین رچرڈز پہلے نمبر پر اور برائن لارا 2079 دن کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

چوتھے نمبر پر پاکستان کے بابر اعظم 1359 دن کے ساتھ تیسری پوزیشن پر موجود آسٹریلیا کے مائیکل بیون (1361) سے صرف دو دن کی دوری پر ہیں۔

جنوبی افریقا کے اے بی ڈی ویلیئرز نے کیریئر کے 1356 دن بطور نمبر ون بیٹرکے گزارے۔