\
اتوار‬‮   18   جنوری‬‮   2026
 
 

بنگلا دیش بھارت نہ جانے کے مؤقف پر ڈٹ گیا

       
مناظر: 658 | 18 Jan 2026  

ڈھاکا: بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ایک بار پھر بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سامنے اپنا مؤقف واضح کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے دوران بنگلادیشی ٹیم کے میچز بھارت کے بجائے کسی دوسرے ملک میں منتقل کیے جائیں۔

بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں بی سی بی کا آئی سی سی کے اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ ملاقات ہوئی۔ اجلاس میں ورلڈکپ 2026 میں بنگلادیش کی شرکت، سیکیورٹی خدشات، حکومتی ہدایات اور لاجسٹک معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے باضابطہ طور پر تجویز پیش کی۔ کہ بنگلادیش کے تمام میچز سری لنکا یا کسی دیگر موزوں اور محفوظ مقام پر شیڈول کیے جائیں۔

اجلاس کے دوران بنگلادیشی حکومت کی جانب سے دی گئی۔ ہدایات اور خطے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال سے متعلق تحفظات آئی سی سی وفد کے سامنے رکھے گئے۔ بی سی بی کا مؤقف تھا کہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔ جس کے پیش نظر میچز کے مقامات پر نظر ثانی ناگزیر ہو چکی ہے۔

بی سی بی نے یہ تجویز بھی دی کہ شیڈول اور انتظامی مسائل سے بچنے کے لیے بنگلادیش کو ٹورنامنٹ کے کسی دوسرے گروپ میں شامل کرنے کے امکان پر غور کیا جائے تاکہ بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کی ضرورت پیش نہ آئے۔

آئی سی سی کے وفد میں جنرل منیجر ایونٹس اینڈ کارپوریٹ کمیونیکیشنز گوروو سکسینا اور جنرل منیجر انٹیگریٹی یونٹ اینڈریو ایفرگریو شامل تھے۔ گوروو سکسینا ویزا میں تاخیر کے باعث اجلاس میں آن لائن شریک ہوئے۔ جبکہ دیگر ارکان نے ڈھاکہ میں براہ راست شرکت کی۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی نمائندگی صدر امین الاسلام، نائب صدر شکاوت حسین اور دیگر اعلیٰ عہدیداران نے کی۔ اجلاس کے اختتام پر دونوں فریقین نے اس حساس معاملے پر مشاورت اور مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔