\
پیر‬‮   19   جنوری‬‮   2026
 
 

آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

       
مناظر: 592 | 19 Jan 2026  

آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کے دورے کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔

آسٹریلوی ٹیم کے اہم کھلاڑی پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ اور ٹِم ڈیوڈ انجری کے باعث اس دورے میں شامل نہیں ہوں گے۔ سلیکٹرز کے مطابق ان کھلاڑیوں کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل مکمل فٹنس حاصل کرنے کے لیے اضافی وقت دیا گیا ہے، جس کے باعث وہ پاکستان کا مختصر دورہ مس کریں گے۔

قومی سلیکٹرز نے بگ بیش لیگ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے چند نئے چہروں کو اسکواڈ میں شامل کیا ہے، جن میں پرتھ اسکارچرز کے نوجوان فاسٹ بولر ماہلی بیئرڈمین اور سڈنی سکسزرز کے آل راؤنڈر جیک ایڈورڈز شامل ہیں۔

دونوں کھلاڑیوں نے تاحال بین الاقوامی سطح پر ڈیبیو نہیں کیا، تاہم وہ رواں سیزن میں بھارت کے خلاف وائٹ بال سیریز کے دوران آسٹریلوی اسکواڈ کا حصہ رہ چکے ہیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز لاہور میں کھیلی جائے گی۔

پاکستان کے خلاف آسٹریلیا کا ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ:

مچل مارش (کپتان)، شان ایبٹ، زیویئر بارٹلیٹ، ماہلی بیئرڈمین، کوپر کونولی، بین ڈوارشوئس، جیک ایڈورڈز، کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، میتھیو کوہنیمن، مچ اوون، جوش فلپ، میتھیو رینشا، میٹ شارٹ، مارکس اسٹوئنس، ایڈم زمپا۔