\
جمعرات‬‮   22   جنوری‬‮   2026
 
 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بنگلادیش کے انکار کی صورت میں پاکستان کے بھی بائیکاٹ کا امکان

       
مناظر: 950 | 22 Jan 2026  

بنگلادیش کی بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے حوالے سے آج کا دن بہت اہمیت رکھتا ہے۔

ذرائع کے مطابق بنگلادیش کے بھارت میں کھیلنے سے انکار کی صورت میں پاکستان کی طرف سے بھی ورلڈکپ کے بائیکاٹ کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلادیش کے مشیر کھیل آصف نذرل کی آج پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے کھلاڑیوں سے اہم ملاقات طے ہے جس میں انہیں بنگلادیش حکومت موقف سے آگاہ کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلادیش کے زیادہ تر کھلاڑی ورلڈکپ میں شرکت کے حق میں ہیں۔

کھلاڑیوں سے ملاقات کے بعد بنگلادیش کرکٹ بورڈ اپنے جواب سے آئی سی سی کو آگاہ کرے گا۔

اگر بنگلادیش کرکٹ ٹیم بھارت جانے سے انکار کرتی ہے تو پھر پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے بھی ورلڈکپ کے بائیکاٹ کا آپشن موجود ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے بنگلادیش کو بھارت میں کھیلنے یا ایونٹ سے باہر ہونے کا آپشن دیا ہے۔