\
منگل‬‮   10   فروری‬‮   2026
 
 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان امریکا کے مدمقابل، آج تین میچ کھیلے جائیں گے

       
مناظر: 899 | 10 Feb 2026  

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور امریکا آج مدمقابل آئیں گے۔

آج تین میچ کھیلے جائیں گے، نمیبیا اور نیدر لینڈز کے درمیان میچ آج صبح ساڑھے دس بجے شروع ہو گا۔

دوسرا میچ نیوزی لینڈ اور یو اے ای کے درمیان آج دن اڑھائی بجے ہو گا جبکہ تیسرے میچ میں پاکستان اور امریکا شام ساڑھے چھ بجے آمنے سامنے ہوں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کو امریکا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، امریکا نے ورلڈ کپ کے تیسرے میچ میں بھارت کے خلاف اچھی بالنگ کا مظاہرہ کیا تھا اور اسے 161 رنز تک محدود رکھا تھا۔