\
بدھ‬‮   11   فروری‬‮   2026
 
 

پی سی بی کے آئی سی سی کے ساتھ کامیاب مذاکرات پر بھارتی میڈیا میں صف ماتم بچھ گیا

       
مناظر: 803 | 11 Feb 2026  

قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور آئی سی سی کے درمیان معاملات طے پانے کے بعد بھارت میں ہنگامہ برپا ہو گیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے نہ صرف آئی سی سی بلکہ اپنے کرکٹ بورڈ کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

تجزیہ کاروں نے کہا کہ پاکستان نے شاندار سفارتی اور اسٹریٹجک حکمت عملی کے ذریعے بنگلہ دیش کو اپنے حق میں کر لیا اور اپنی شرائط بھی منوا لیں۔

بھارتی میڈیا نے اسے بھارت کی بےعزتی قرار دیا اور لکھا کہ ثابت ہوگیا ہے کہ کرکٹ پاکستان کے بغیر نہیں چل سکتی۔
ذرائع کے مطابق بھارت کو نہ چاہتے ہوئے بھی پاکستان کے ساتھ ہاتھ ملانا پڑے گا۔

حکام نے اعلان کیا ہے کہ حکومت کی اجازت کے بعد پاکستانی ٹیم 15 فروری کو بھارت کے خلاف میچ کھیلے گی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پاکستان کی کرکٹ ڈپلومیسی کی بڑی کامیابی ہے جس نے بھارت کو دباؤ میں لا دیا۔

پاکستانی حکمت عملی کو عالمی سطح پر بھی سراہا جا رہا ہے، اور کہا جا رہا ہے کہ بھارت کی جانب سے سخت ردعمل کے باوجود پاکستان نے اپنے مفادات میں واضح کامیابی حاصل کی ہے۔