ہفتہ‬‮   21   دسمبر‬‮   2024
 
 

بھارتی فوجی افسر نے پاکستان کی جاسوسی کے بہانے اپنی فوج کو اربوں کا چُونا لگا دیا

       
مناظر: 335 | 5 Sep 2023  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) بھارتی فوج میں ایک کے بعد ایک کرپشن اسکینڈل سامنے آرہا ہے۔ بھارتی ملٹری انٹیلیجنس کے کرنل نے جعلی دستخطوں اور رسیدوں کے ذریعے چھ ارب سے زائد کی کرپشن کی۔ معاملہ کُھلنے پر بھارتی فوج کے کرن نے انکشاف کیا کہ گاڑیاں افسران ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کرتے تھے۔ جعلی دستخطوں اوررسیدوں کے ذریعے 6 ارب سے زائد کی یہ کرپشن 3 سال کے دوران کی گئی۔ مئی 2019 سے مارچ 2021 تک سرکاری فرائض کی انجام دہی کے لئے ڈیڑھ سو سے زائد سویلین گاڑیوں کوصرف کاغذات میں کرایے پرلیا گیا۔ ان گاڑیوں کو کرایے پرلینے کیلئے پاکستان کے خلاف جاسوسی کو بہانہ بنایاگیا تاہم پول کھلنے پرکمانڈنگ آفیسر 4 کورنے انکشاف کیا کہ گاڑیاں بھارتی افسران ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کرتے تھے۔ اتنے بڑے پیمانے پرکرپشن افشا ہونے پر بھارتی ہائی کمان میں کھلبلی مچ گئی۔ ابتدائی انکوائری رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج میں وسیع پیمانے پر کرپشن جاری ہے جہاں افسران کرپشن کے لیے سہولیات لیتے ہوئے پاکستان مخالف کارروائیوں کا جواز پیش کرتے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0