جمعہ‬‮   6   دسمبر‬‮   2024
 
 

عام انتخابات کے دنگل میں بڑے بڑے برج الٹ گئے، آزاد امیدواروں کو برتری

       
مناظر: 763 | 9 Feb 2024  

 

لاہور (نیوز ڈیسک ) عام انتخابات 2024ء کیلئے پولنگ ختم ہونے کے بعد غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے مطابق اس بار بڑے بڑے برج الٹ گئے، آزاد امیدواروں نے نامور سیاستدانوں کو پچھاڑتے ہوئے متعدد حلقوں میں سیٹیں اپنے نام کر لیں۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور سینئر نائب صدر مریم نواز، پیپلز پارٹی کے یوسف رضا گیلانی، مراد علی شاہ اور نفیسہ شاہ نے کامیاب ہو گئے، جبکہ شیخ روحیل اصغر، عابد شیر علی، جہانگیر ترین اور پرویز خٹک ہار گئے ہیں۔

اب تک موصول ہونے والے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلیوں کی زیادہ تر نشستوں پر آزاد امیدواروں کو برتری حاصل ہے، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی بھی درجنوں سیٹوں پر آگے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے13 حلقوں کے نتائج جاری کردیئے جس کے مطابق5 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں جبکہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے 4، 4 سیٹیں جیتی ہیں۔

این اے 3
این اے 3 سوات 2 میں تمام 309 پولنگ سٹیشنز کے غیرسرکاری و حتمی نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار سلیم رحمٰن 81411 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے واجد علی خان 27861 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 17
این اے 17 ایبٹ آباد 2 میں تمام 324 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری و حتمی نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار علی خان جدون 91177 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ پیپلز پارٹی کے سلیم شاہ 16362 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 25
این اے 25 چارشدہ 2 میں تمام 392 پولنگ سٹیشنز کے غیرسرکاری وحتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار فضل محمد خان نے ایک لاکھ 713 ووٹ لے کر میدان مار لیا جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے ایمل ولی خان 67876 ووٹ لے سکے۔

این اے 30
این اے 30 پشاور 3 میں تمام 267 پولنگ سٹیشنز کے غیرسرکاری و حتمی نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار شاندانہ گلزار خان 78971 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئیں، جمعیت علمائے اسلام کے ناصر خان 20950 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 121
این اے 121 لاہور 5 میں تمام 299 پولنگ سٹیشنز کے غیرسرکاری و حتمی نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار وسیم قادر 78703 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے اور انہوں نے مسلم لیگ ن کے شیخ روحیل اصغر کو شکست دی، لیگی امیدوار 70597ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔

این اے 55
این اے 55 راوپنڈی 4 میں تمام 311 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری وحتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے ابرار احمد 78542 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ آزاد امیدوار محمد بشارت راجہ 67101 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 58
این اے 58 چکوال ایک میں تمام 459 پولنگ سٹیشنز کے غیرسرکاری و حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے طاہر اقبال ایک لاکھ 15 ہزار 974 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے اور ان کے مد مقابل آزاد امیدوار ایاز میر 102537 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 59
این اے 59 تلاگنگ چکوال میں تمام 467 پولنگ سٹیشنز کے غیرسرکاری و حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے سردار غلام عباس 141680 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے اور آزاد امیدوار رومان احمد 129116 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 123
این اے 123 لاہور 7 میں تمام 222 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری وحتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیراعظم شہباز شریف نے 63953 ووٹ لے کر میدان مار لیا ہے اور آزاد امیدوار افضال عظیم پاہٹ 48486 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

مستند انتخابی نتائج کی لمحہ بہ لمحہ تفصیلات جاننے کیلئے کلک کریں

این اے 195

این اے 195 لاڑکانہ 2 میں تمام 358 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری و حتمی نتیجے کے مطابق یپپلز پارٹی کے نظیر احمد بھگیو 133830 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے صفدر علی عباسی 48893 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 199
این اے 195 لاڑکانہ 2 میں تمام 367 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری و حتمی نتیجے کے مطابق یپپلز پارٹی کے علی گوہر خان 154832 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ جمعیت علمائے اسلام کے عبدالقیوم 40204 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 119
غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق حلقہ این اے 119 لاہور سے مسلم لیگ ن کی امیدوار مریم نواز فاتح قرار پائیں، مریم نواز نے 83 ہزار 855 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار شہزاد فاروق 68 ہزار 376 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 124
غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق لاہور کے حلقہ این اے 124 سے مسلم لیگ ن کے رانا مبشر اقبال نے 55387 ووٹوں کےسا تھ میدان مارلیا جبکہ آزاد امیدوار ضمیر احمد جھیڈو 43594 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 216
این اے 216 مٹیاری میں تمام 320 پولنگ سٹیشنز کے غیرسرکاری و حتمی نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے مخدوم جمیل الزاماں 124536 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ مسلم لیگ ن کے بشیر احمد 80439 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 225
این اے 225 ٹھٹھہ میں تمام 425 پولنگ سٹیشنز کے غیرسرکاری و حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے صادق علی میمن 14077 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے رسول بخش جاکھرو 28899 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 129
حلقہ این اے 129 سے موصول شدہ غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امید میاں محمد اظہر نے لیگی امیدوار میاں نعمان کو بڑے مارجن سے ہرا دیا۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار میاں اظہر نے ایک لاکھ 3 ہزار 718 ووٹوں سے فتح اپنے نام کر لی، مسلم لیگ ن کے امیدوار حافظ میاں نعمان 71 ہزار 540 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 130
ملک کے سب سے بڑے ٹاکرے میں قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے این اے 130 سے یاسمین راشد کو شکست دیدی۔

غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق قائد مسلم لیگ ن نواز شریف ایک لاکھ 71 ہزار 24 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کو ایک لاکھ 15 ہزار 43 ووٹ ملے۔

این اے 123
غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق سابق وزیراعظم شہباز شریف لاہور سے قومی اسمبلی کی سیٹ بچانے میں کامیاب ہو گئے۔

انہوں نے حلقہ این اے 123 سے 63 ہزار 953 ووٹ لیے، شہباز شریف کے مد مقابل آزاد امیدوار افضال عظیم پاہٹ 48 ہزار 486 ووٹ ہی لے سکے۔

این اے 13

این اے 13 بٹگرام کے تمام 278 پولنگ سٹیشنز کے مکمل غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کے تحت پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار محمد نواز خان 24686 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، راہ حق پارٹی کےعطا محمد 18130 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے17
این اے17 ایبٹ آباد2 کے تمام 324 پولنگ سٹیشنز کے غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار علی خان جدون 97177 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، مسلم ليگ ن کے محبت خان اعوان 44522 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 167
این اے 167 بہاولپور 4 کے تمام 301 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے محمد عثمان اویسی 78970 ووٹ لےکرکامیاب ہوگئے، آزاد امیدوار ملک عامر یار وارن 42500 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے135
این اے135 اوکاڑہ1 کے تمام370 پولنگ سٹیشنز کے غیرحتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے ندیم عباس ربیرہ 107862 ووٹ لےکر کامیاب ہو گئے، آزاد امیدوار ملک محمد اکرم بھٹی 90443 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 202
این اے 202 خیرپور 1 سے پیپلزپارٹی کی نفیسہ شاہ جیت گئیں، تمام 305 پولنگ سٹیشنز کے مکمل غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق نفیسہ شاہ 121756 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائیں جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سید غوث علی شاہ 26745 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 217
این اے 217 ٹنڈو اللہ یار کے تمام 331 پولنگ سٹیشنز کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے تحت پیپلز پارٹی کے ذوالفقار بچانی 115000 ووٹ لے کر جیت گئے، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی راحیلہ مگسی 69900 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 199
این اے 199 گھوٹکی 2 کے تمام 365 پولنگ سٹیشنز کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجےکے مطابق پیپلز پارٹی کے علی گوہر مہر 154832 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، جے یو آئی ایف کے عبدالقیوم 40204 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 122

لاہور کے حلقہ این اے 122 میں مسلم لیگ ن کے مضبوط امیدوار خواجہ سعد رفیق شکست کھا گئے، لیگی امیدوار خواجہ سعد رفیق کو آزاد امیدوار سردار لطیف کھوسہ نے بڑے مارجن سے شکست دی۔

این اے 122 سے آزاد امیدوار سردار لطیف کھوسہ ایک لاکھ 17 ہزار 109 لیکر کامیاب ہوئے جبکہ لیگی امیدوار خواجہ سعد رفیق 77 ہزار 907 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 44
حلقہ این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان کے تمام 358 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار علی امین خان گنڈا پور 92612 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ جے یو آئی ف کے مولانا فضل الرحمان 59364 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 155
لودھراں سے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے سربراہ جہانگیر ترین کو شکست ہو گئی۔

این اے 155 لودھراں 2 کے تمام 369 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق مسلم ليگ ن کے صدیق خان بلوچ 117671 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے جہانگیر ترین 71128 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 149
استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے سربراہ جہانگیر ترین حلقہ این اے 149 سے بھی ہار گئے۔

این اے 149 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ملک عامر ڈوگر 143613 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ سربراہ استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر خان ترین 50166 ووٹ ہی لے سکے اور پیپلز پارٹی کے رضوان ہانس 14625 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0