جمعرات‬‮   28   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

اقوام متحدہ : بھارتی سفیر نے پریس کانفرنس میں تنازعہ کشمیر سے متعلق صحافی کے سوال کو نظر انداز کردیا

       
مناظر: 515 | 24 Aug 2023  

 

اقوام متحدہ 24اگست (نیوز ڈیسک ) اقوام متحدہ میں بھارت کی مستقل سفیر روچیرا کمبوج نے بھارتی خلائی جہازچندریان3کے چاند پرکامیابی سے اترنے کے حوالے سے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران تنازعہ کشمیر کے حوالے سے سوال کونظرانداز کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پریس کانفرنس کے دوران ایک فلسطینی صحافی نے بھارتی سفیر سے سوال کیاکہ کیابھارت کی یہ کامیابی کشمیریوں کے حق خودارادیت کے استعمال کے ذریعے تنازعہ کشمیر کے حل کاباعث بنے گی ۔ تو انہوں نے کہا کہ یہ اس طرح کے سوالوں کا موقع نہیں ہے ۔تنازعہ کشمیر فلسطینی صحافیوں کے تین حصوں پر مشتمل سوال میں شامل تھاجبکہ سوال کے دیگر حصے برکس کی توسیع اور اپنا مشن چاند پر بھیجنے میں کامیابی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مستقل نشست کے حصول میں مددگار ہونے سے متعلق تھے ۔تنازعہ کشمیر سے متعلق صحافی کے سوال نظرانداز کرتے ہوئے بھارتی سفیر نے کہاکہ آج خوشی کا دن ہے اور ہم ہندوستان کی کامیابی اور درحقیقت پوری انسانیت کی کامیابی پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔تاہم انہوں نے مزیدکہاکہ آپ کے سوالات بہت مناسب ہیں اور وہ کسی اور موقع پر ان سوالات کا جواب دیں گی ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0