جمعرات‬‮   28   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

ڈنمارک کا قرآن کی بے حرمتی پر پابندی کیلئے قانون سازی کا اعلان، بڑا جرمانہ اور قید ہو گی

       
مناظر: 955 | 26 Aug 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) ڈنمارک کی وزارت انصاف نے قرآن مجید سمیت آسمانی کتابوں کی بے حرمتی پر پابندی عائد کرنے کیلئے قانون سازی کرنے کا اعلان کردیا۔ ڈنمارک کے وزیر انصاف پیٹر ہملگارڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اہم مذہبی اہمیت کی چیزوں سے نامناسب سلوک پر پابندی کا بل پیش کریں گے، جس کا مقصد خاص طور پرعوامی مقامات پر مذہبی چیزوں کی بے حرمتی روکنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قرآن پاک کی بے حرمتی توہین آمیز فعل اور ڈنمارک کے مفادات کے خلاف تھا۔ کچھ افراد کی پرتشدد، ردعمل بھڑکانے کی کوششوں کو ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں دیکھ سکتے تھے۔ وزیرانصاف کا کہنا تھا کہ آسمانی کتب کی بے حرمتی پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانہ اور 2 سال قید کا سامنا کرنا ہوگا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0