جمعہ‬‮   29   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

عالمی برادری بھارت کیساتھ تجارت کے بجائے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں دیکھے: مشعال

       
مناظر: 231 | 11 Sep 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال ملک نے جی ٹوئنٹی ممالک پر زور دیا ہے کہ عالمی برادری کو بھارت کے ساتھ اپنے تجارتی مفادات دیکھنے کے بجائے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور معصوم لوگوں کے قتل عام کو دیکھنا چاہیے۔
مشعال ملک نے اپنے ایک بیان میں جی 20 رکن ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا فعال کردار ادا کریں، اس مسئلے کے حل کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی فاشسٹ حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں بربریت اور ریاستی دہشتگردی کی تمام حدیں پار کرلی ہیں۔
مشعال ملک نے مزید کہا کہ یاسین ملک سمیت انسانی حقوق کے کئی کارکن اور صحافی جعلی مقدمات میں بھارتی حراست میں ہیں، جی 20 ممالک بھارتی حکومت پر کشمیریوں کو رہا کرنے کیلئے دباؤ ڈالیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جی 20 ممالک بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں روکنے پر مجبور کریں اور مسئلہ کشمیر کا دیرپا حل یقینی بنایا جائے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0