ہفتہ‬‮   21   ستمبر‬‮   2024
 
 

خالصتان کے حامی سکھ رہنما کے قتل میں بھارت ملوث ہے ، کینیڈین وزیر اعظم

       
مناظر: 798 | 20 Sep 2023  

 

ٹورنٹو (نیوز ڈیسک ) کینیڈین وزیر اعطم جسٹن ٹروڈو نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ خالصتان تحریک کے سکھ رہنما ہردیب سنگھ کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کی نشاندہی ہوئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت اور کینیڈا کے درمیان خلیج بڑھتی جا رہی ہےجس کی وجہ اب سامنے آئی ہے ، کینڈین وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ کینیڈا میں بھارت کی جانب سے کسی شہری کے قتل میں ملوث ہونے کا مطلب ہماری خود داری پر حملہ ہے ،سکھ رہنما کے قتل کا معاملہ جی 20 اجلاس میں بھارت کے ساتھ اٹھایا تھا ۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا نے بھارتی سفارتکار کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا جبکہ کینیڈا میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سربراہ ’’پون کمار ‘‘کو ملک بدر کر دیا۔ واضح رہے کہ خالصتان کے حامی سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو کینیڈا میں 18 جون کو گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا تھا جب کہ ہردیپ سنگھ کے قتل کے خلاف سکھوں نے دنیا بھر میں مظاہرے کیے تھے، شرپسندبھارتی حکومت کی جانب سے کشمیر میں بھی انسانیت سوز مظالم کا سلسلہ جاری ہے ، ایک طرف کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تو دوسری طرف پورے ملک میں مسلمان اور عیسائیوں کیخلاف مظالم کا بازاز گرم ہے ۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0