جمعہ‬‮   29   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

5 اہم ممالک کا انٹیلی جنس اتحاد بھارت کیخلاف ایک پلیٹ فارم پر آگیا

       
مناظر: 743 | 20 Sep 2023  

 

اسلام آباد20 ستمبر (نیوز ڈیسک ) دنیا کے 5 اہم ممالک کا انٹیلی جنس اتحاد بھارت کے خلاف ایک پلیٹ فارم پر آگیاہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے خالصتان رہنما ہردیپ سکھ نجار کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کے کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے الزامات کوانتہائی سنجیدہ قرار دیاہے اور تحقیقات کے کینیڈاکے مطالبے کی حمایت کی ہے ۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ان ممالک نے اپنے علیحدہ علیحدہ بیانات میں کہا ہے کہ وہ ان سنجیدہ الزامات کے معاملے پر کینیڈین حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں اور اس معاملے کی تحقیقات کے مطالبے کی حمایت کرتے ہیں۔علاوہ ازیں اس معاملے پر دنیا بھر کے دیگر ممالک نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے پیر کو پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت خالصتان رہنما ہردیپ سکھ نجار کے قتل میں ملوث ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ ہمارے پاس مصدقہ اطلاعات ہیں کہ بھارتی ایجنٹ سکھ رہنما کے قتل میں ملوث ہوسکتے ہیں۔

ادھرکینیڈا کے سرکاری ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ کینیڈا نے سکھ لیڈر کے قتل سے بھارت کے ممکنہ تعلق پر امریکا کے ساتھ مل کر کام کیاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ اس معاملے میں امریکا کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں اس میں پیر کو کینیڈین وزیر اعظم کی طرف سے کیاجانیوالا انکشاف بھی شامل ہے ور کینیڈا کے پاس موجود شواہد کو مناسب وقت پر شیئر کیا جائے گا۔سرکاری ذرائع نے کہاکہ کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارتی ایجنٹ کے ملوث ہونے کی انٹیلی جنس پر امریکا کے ساتھ مل کر کام کیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0