جمعہ‬‮   29   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

خالصتان لیڈر کاقتل ، کینیڈا نے اپنے شہریوں کو مقبوضہ جموں وکشمیر کا سفر نہ کرنے کی ہدایت جاری کر دی

       
مناظر: 777 | 20 Sep 2023  

 

04اوٹاوا20 ستمبر (نیوز ڈیسک ) خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ نجار کے قتل پر بھارت کے ساتھ سفارتی کشیدگی کے دوران کینیڈا نے اپنے شہریوں کو بھارت کے غیر قانونی طور پرزیر قبضہ جموں و کشمیر کاسفر نہ کرنے کی سفری ہدایات جاری کی ہیں ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کینیڈا نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں غیر متوقع صورتحال کے باعث وہاں کاسفر کرنے سے گریز کریں۔سفری ہدایات میں کینیڈین شہریوں سے یہ بھی کہا کہ وہ دہشت گردی اور شورش کے خطرے کی وجہ سے بھارتی ریاستوں آسام اور منی پور کے غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ کینیڈا نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ بھارتی ریاستوں پنجاب، راجستھان اور گجرات کے سرحدی علاقوں میں غیر متوقع سیکورٹی کی صورتحال اور بارودی سرنگوں کی موجودگی کی وجہ سے سفر کرنے سے گریز کریں۔ واضح رہے کہ ہردیپ سنگھ نجار کو 18جون کو وینکوور شہر کے نواحی علاقے سرے میں سکھ مندر کے باہر گولی مار کرقتل کر دیا گیا تھا۔ وہ خالصتان تحریک کے سرگرم رہنما تھے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0