جمعرات‬‮   18   ستمبر‬‮   2025
 
 

آج اقوام متحدہ کی عمارت کے سامنے بھارت مخالف مظاہرہ کیا جائے گا

       
مناظر: 939 | 22 Sep 2023  

 

اقوام متحدہ 22 ستمبر (نیوز ڈیسک ) ” فرینڈز آف کشمیر انٹرنیشنل “ کے زیر اہتمام آج امریکہ کے شہر نیویارک میں اقوام متحدہ کی عمارت کے سامنے دوپہر 12 بجے بھارت مخالف احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق احتجاج کے دوران بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کی جائے گی اور تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔