جمعہ‬‮   29   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کے وزیراعظم کا خطاب کشمیریوں کیلئے حوصلہ افزاء ہے: مسرت عالم

       
مناظر: 629 | 24 Sep 2023  

 

سرینگر24ستمبر(نیوز ڈیسک ) کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے خطاب کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر کاز کا حقیقی علمبردار ہے اور اس نے ایک بار پھرعالمی فورم پر کشمیریوں کے حق خودارادیت کو بھرپورانداز میں اٹھایاہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ نے نئی دہلی کی تہاڑ جیل سے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے نگراں وزیراعظم کی زبردست تقریر بھارتی ریاستی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے والے مظلوم کشمیریوں کے لئے حوصلہ افزاء ہے۔ انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی فورمز پر کشمیریوں کی نمائندگی کرنے اور حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی مسلسل حمایت کرنے پرکشمیری پاکستان کے مقروض ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میںکشمیریوں کے حق خودارادیت کی مکمل حمایت اور ترجمانی کرنے پر ترک صدر رجب طیب ارددان، سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور اسلامی تعاون تنظیم کابھی شکریہ ادا کیا۔ مسرت عالم بٹ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کے اپنے وعدے کو پوراکرے اور اقوام متحدہ مودی حکومت کو واضح پیغام بھیجے کہ وہ مقبوضہ علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے، علاقے کی ثقافت اور شناخت چھیننے کے اپنے غیر قانونی اقدامات کو روکے۔

دریں اثناء جیل میںنظر بندکل جماعتی حریت کانفرنس کے ایک اور رہنما بلال صدیقی نے سینٹرل جیل سرینگر سے ایک پیغام میں کہا کہ کشمیر اور فلسطین اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود سب سے پرانے عالمی تنازعات ہیں اور ان دونوں خطوں میں مسلسل جانی نقصان عالمی ادارے کی مکمل ناکامی کاثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کے تنازعات اقوام متحدہ کی ساکھ پراس وقت تک سوالیہ نشان بنے رہیں گے جب تک یہ مسائل عالمی ادارے کی قراردادوں اور کشمیر اور فلسطین کے عوام کی امنگوں کے مطابق حل نہیں ہوتے۔ دیگر حریت رہنمائوں خادم حسین، سبط شبیر قمی اور مولانا مصعب ندوی نے سرینگر میں اپنے الگ الگ بیانات میں دنیا پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے آگے آئے جس کا مطالبہ پاکستان کے وزیر اعظم نے بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اپنے خطاب میں کیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0