جمعرات‬‮   28   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارت میں سکھ برادری پرظلم وستم کے خلاف پیرس میں سکھوں کااحتجاجی مظاہرہ

       
مناظر: 392 | 2 Oct 2023  

 

پیرس (نیوز ڈیسک ) بھارت بالخصوص ریاست پنجاب میں مودی حکومت کی جانب سے سکھ برادری پرظلم و ستم کے خلاف پیرس میں بڑی تعداد میں سکھوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق گوردوارہ پر بندھک کمیٹی فرانس اور یورپی سکھ تنظیم کے زیر اہتمام مظاہرے کے شرکا ء نے بھارتی حکومت کے مظالم کو اجاگر کرنے ا و ر سیاسی قیدیوں کی رہائی کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔سکھ رہنمائوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں سکھ کمیونٹی کے حق کی بات کرنے والوں اور خالصتان کا نام لینے والوں کو غیر آئینی اور غیر قانونی طور پر قید کیا جا رہا ہے۔ عدالتوں کی جانب سے دی جانی والی سزا پوری کرنے کے بعد بھی قیدیوں کو رہا نہیں کیا جا رہا جو کہ جنیوا کنونشن ا ور بین الاقوامی قوانین کی سراسر خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت میں سکھوں اور دیگر مذہبی اقلیتوں پر مظالم میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ۔ عالمی برادری بھارت میں سکھوں پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لے اور سکھوں کے ماورا ئے آئین قتل اور جبری گمشدگیوں کو روکنے اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لئے بھارت پر دبائو ڈالے۔مظاہرین نے خالصتان تحریک کے حق میں اور بھارت اورمودی حکومت کے خلاف نعرے لگائے ۔ سکھ مظاہرین نے کینیڈین وزیراعظم کے موقف کی تائید اور بھارت مخالف بینرز اٹھا رکھے تھے۔ مقررین نے کہا کہ پہلے بھارتی دہشتگردی کے ہمارے موقف کو سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا تھا لیکن کینیڈین وزیراعظم کی طرف سے ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کی تصدیق کے بعد مغربی طاقتیں بھی ہمارے موقف کی تائید کرنے لگی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سکھوں کو دہشتگرد کہنے والی بھارتی حکومت کا اپنا مکروہ چہرہ کھل کر سامنے آ گیاہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0