ہفتہ‬‮   21   ستمبر‬‮   2024
 
 

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مارچ کرنے پرعلی گڑھ یونیورسٹی کے 4مسلم طلباء کیخلاف مقدمہ درج

       
مناظر: 444 | 12 Oct 2023  

علی گڑھ (نیوز ڈیسک ) بھارت میں پولیس نے غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجی مارچ کرنے پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے 4 مسلم طلبا کے خلاف مقدمہ درج کر لیاہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق طلبا نے یونیورسٹی کیمپس میں ڈک پوائنٹ سے باب سرسید گیٹ تک احتجاجی مارچ نکالاتھا۔علی گڑھ کے ایس پی سٹی آر شیکھر پاٹھک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پولیس نے مارچ کرنے پر یونیورسٹی کے مسلم طلبا کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ طلبا کے خلاف تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پاٹھک نے مزیدکہا کہ عاطف، خالد، کامران اور نوید چوہدری ایف آئی آر میں نامزد چار طلبا ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ مظاہرین نے مارچ کے لیے کوئی پیشگی اجازت نہیں لی تھی اور طلبا نے ایک “دہشت گرد گروپ” کی حمایت میں مارچ کیاہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0