جمعہ‬‮   29   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنیوالا پہلی بار مجرم قرار

       
مناظر: 409 | 13 Oct 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والےکو پہلی بار مجرم قرار دے دیا گیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سویڈش شہر لنکوپنگ کی ضلعی عدالت نے 27 سالہ شخص کو نسلی گروہ کے خلاف احتجاج کا مجرم ٹھہرایا ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے نے مذہب اسلام کو نہیں مسلمانوں کو نشانہ بنایا۔ عدالت نے قرار دیا کہ مجرم کا عمل کسی ذمہ دارانہ بحث یا مقصد کے لیے نہیں تھا۔عدالت کی جانب سے مجرم قرار دیے جانے والے شخص نے ستمبر 2020 میں قرآن پاک کی بےحرمتی کی تھی۔ خیال رہےکہ سویڈن میں حالیہ عرصے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں۔ سویڈش حکومت ایسے واقعات کی مذمت تو کرتی آئی ہے تاہم اظہار رائے کی آزادی کے نام پر اسے روکنے سے بھی احتراز کرتی رہی ہے۔ رواں سال جون میں سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کی مسجد کے باہر عید الاضحیٰ کے روز قرآن پاک کو نذرآتش کرنے اور بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے بعد دنیا بھر میں احتجاج کیا گیا تھا۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسٹاک ہوم کی پولیس نے عراق سے تعلق رکھنے والے شہری کو کئی بار قرآن پاک نذر آتش کرنے کی اجازت دینے انکار کیا تھا لیکن مقامی عدالت نے پولیس کے فیصلے کو آزادی اظہار رائے کے خلاف قرار دیا۔
مقامی پولیس نے عدالتی حکم کے تحت شہری کو عید کے روز شہر کی مرکزی جامع مسجد کے باہر مظاہرے کی اجازت دی تھی۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0