\
منگل‬‮   11   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

افغانستان: مسجد میں خودکش دھماکہ، 7 افراد جاں بحق 17 زخمی

       
مناظر: 537 | 14 Oct 2023  

 

کابل (نیوز ڈیسک) افغان صوبے بغلان کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کے دوران حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا ، دھما کے میں 7 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے بلغ کے شہر امام زمان مسجد میں نماز جمعہ کے وقت دزور دار دھماکا ہوا، دھماکے سے مسجد کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔
10 سے زائد افراد ملبے تلے دب گئے جب کہ بھگدڑ کی وجہ سے کئی افراد پیروں تلے روندے گئے جس سے زخمیوں کی تعداد بڑھ کر 17 تک جا پہنچی جب کہ 7 لاشیں بھی ہسپتال منتقل کی گئیں۔
طالبان نے تصدیق کی کہ یہ ایک خود کش حملہ تھا، خود کش کی لاش کے ٹکڑوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں فرانزک کے بعد حملہ آور کی شناخت کی جا سکے گی۔