بدھ‬‮   30   اکتوبر‬‮   2024
 
 

برطانیہ میں حجاب پہننے پر مسلمان خاتون پر کنکریٹ سے حملہ

       
مناظر: 307 | 27 Oct 2023  

 

ڈیوز بری (نیوز ڈیسک ) برطانیہ میں ایک مسلمان ماں پر ایک اجنبی شخص نے کنکریٹ کے ٹکڑے سے اس لیے حملہ کیا کہ وہ حجاب پہن رہی تھی۔خاتون کے شوہر نے برطانوی میڈیا کو بتایا کہ ان کی اہلیہ پر حملہ ان کے حجاب پہننے پر کیا گیا۔
ڈیوز بری کے علاقے میں رونما ہونے والے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نقاب پوش شخص کنکریٹ کا بڑا ٹکڑا ہاتھ میں لیے خاتون کے قریب پہنچتے ہیں۔مذکورہ شخص خاتون کے قریب پہنچ کر کنکریٹ کا ٹکڑا خاتون کے سر پر مارتا ہے۔ گوکہ آخری لمحے میں خاتون حملہ آور کو دیکھ لیتی ہیں لیکن پھر بھی کنکریٹ کا ٹکڑا ان کے سر پر لگتا ہے۔
خاتون ایک دوکان کے باہر ملازمت کے انٹرویو سے قبل انتظار کر رہی تھیں جب کہ ان کے شوہر عید کریمی دوکان کے اندر ان کے لیے کھانے کی چیز خرید رہے تھے۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0