ہفتہ‬‮   30   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

کینیڈا: کل خالصتان ریفرنڈم میں ہزاروں سکھوں کی شرکت متوقع

       
مناظر: 290 | 28 Oct 2023  

 

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا کے گرونانک سکھ گردوارے میں کل (29 اکتوبر کو) ہونے والے خالصتان ریفرنڈم کی ووٹنگ میں ہزاروں سکھوں کی شرکت متوقع ہے۔ اسی گوردوارے میں 18 جون کو بھارتی حکومت کے اہلکاروں نے ہردیپ سنگھ نجر کو درجنوں گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔ کنیڈین وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھارتی حکومت پر ہردیپ سنگ نجر اور دیگر سکھ رہنماؤں کو دھمکانے کا الزام لگایا تھا۔ کونسل آف خالصتان کے سربراہ ڈاکٹر بخشیش سنگھ سندھو نے اعلان کیا ہے کہ اتوار کو سکھ ریکارڈ تعداد میں بھارت کے خلاف اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر کے فیصلہ سنائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل نے تحریکِ خالصتان میں نئی روح پھونک دی ہے، کنیڈین وزیرِ اعظم نے ہمارے خدشات کی تصدیق کر دی ہے کہ بھارت سکھوں کی نسل کشی میں مصروف ہے۔ ڈاکٹر بخشیش سنگھ سندھو نے کہا ہے کہ اب یہ پوری دنیا پہ عیاں ہے کہ بھارت سکھوں کے قتل عام میں ملوث ہے، ہردیپ سنگھ نجر کے ریاستی قتل پر دنیا بھر کے سکھ غم و غصے سے دو چار ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہردیپ سنگھ نجر کو لگنے والی گولیاں ہر سکھ کو چھلنی کر گئیں، تاہم یہ گولیاں بھارت کے تابوت میں آخری کیلیں ثابت ہوں گی۔
سکھ رہنما کا مزید کہنا ہے کہ ریفرنڈم کے ذریعے سکھ بھارت سے آزادی حاصل کر کے اپنا الگ وطن خالصتان قائم کرنا چاہتے ہیں، بھارت نے ہردیپ سنگھ نجر کو قتل کر کے اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماری ہے۔
اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ کینیڈا میں موجود بھارتی سفارت کار سکھوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہیں جس کی تصدیق کنیڈین وزیرِ اعظم بھی کر چکے ہیں، ہم ہردیپ سنگھ نجر کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0