اتوار‬‮   24   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارتی مظالم کا پردہ فاش ، امریکی عیسائی تنظیموں کا بھارتی عیسائیوں پر مظالم اجاگر کرنے کا اعلان

       
مناظر: 485 | 31 Dec 2022  

ٹیکساس (نیوز ڈیسک ) امریکہ میں قائم بھارتی عیسائی تنظیموں کے مشترکہ پلیٹ فارم فیڈریشن آف انڈین امریکن کرسچن آرگنائزیشنز ان نارتھ امریکہ (FIACONA)نے بھارت میں عیسائیوںپر جاری ظلم و ستم او عیسائیوں کے قتل عام میں کچھ امریکی ہندو تنظیموں کے ملوث ہونے کی طرف توجہ مبذول کرانے کے لیے نئے سال کے موقع پر ٹیکساس کے شہر فرسکو میں ایک دعائیہ تقریب منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ اعلان خاص طور پرفرسکو میں قائم ہندو انتہا پسندوں کی تنظیم گلوبل ہندو ہیرٹیج فائونڈیشن (GHHF)کی سرگرمیوں کا ردعمل ہے جس نے گزشتہ ماہ بھارت میںغیر قانونی گرجا گھروں کو مسمار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے فنڈز جمع کرنے کی مہم چلائی تھی۔ فیڈریشن آف انڈین امریکن کرسچن آرگنائزیشنز ان نارتھ امریکہ FIACONAنے کہا ہے کہ گلوبل ہندو ہیریٹیج فائونڈیشن فرسکو میں کام کرنے والے خیراتی ادارے کی آڑ میں ایک انتہا پسند گروپ ہے۔کثیر اللسانی اورکثیر القومی دعائیہ تقریب ہفتے کے روز صبح دس سے ساڑھے گیارہ بجے تک فرسکو اسکوائر بلیوارڈ، سیوٹ1000میں منعقد ہوگی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0