جمعہ‬‮   20   ستمبر‬‮   2024
 
 

’فضائی حدود کی خلاف ورزی،‘ پاکستان نے ایران سے اپنا سفیر واپس بلا لیا

       
مناظر: 427 | 17 Jan 2024  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان نے ایران کی جانب سے پنجگور میں ’فضائی حدود کی خلاف ورزی‘ کے بعد ایران سے اپنا سفیر واپس بلانے کا اعلان کر دیا ہے۔
بدھ کو دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ نے کہا کہ ’حملے کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ پاکستان میں ایرانی سفیر جو اس وقت ایران میں ہیں، واپس نہیں آئیں گے۔‘
دوسری جانب پاکستان نے آج بدھ کو منعقد ہونے والا جوائنٹ بارڈر ٹریڈ کمیٹی کا اجلاس احتجاجاً منسوخ کرکے اپنا وفد واپس بلا لیا ہے۔
یہ اجلاس بدھ کو گوادر سے ملحقہ ایران کے ساحلی شہر چاہ بہار میں منعقد ہونا طے پایا تھا جس کے لیے پاکستانی وفد چاہ بہار پہنچ چکا تھا تاہم پنجگور میں میزائل حملے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات کی بنا پر اسے منسوخ کر دیا گیا۔
پاکستانی وفد میں چیف کلکٹر کسٹم بلوچستان عبدالقادر میمن، ڈپٹی کمشنر گوادر میجر ریٹائرڈ اورنگزیب بادینی، کوئٹہ اور گوادر چیمبرز کے ارکان اور دیگر حکام شامل تھے۔
وفد میں شامل ڈپٹی کمشنر گوادر اورنگزیب بادینی نے اُردو نیوز سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ ’وفد گوادر کے راستے واپس وطن روانہ ہو گیا ہے۔‘
اجلاس میں گوادر اور چاہ بہار سے ملحقہ گبد رمدان تجارتی گزرگاہ کو مزید فعال بنانے اور تجارت کی فروغ کے لیے تجاویز و مشاورت کے علاوہ کئی مفاہتی یادداشتوں پر دستخط ہونا تھے۔
وفد نے چاہ بہار میں جاری تجارتی نمائش میں بھی شرکت کرنا تھی۔
ایران نے منگل کو رات گئے پاکستان کے صوبے بلوچستان میں ’جیش العدل‘ کے ٹھکانوں کو ’میزائل اور ڈرون‘ سے نشانہ بنایا تھا۔
ایران سے ملحقہ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں کیے جانے والے حملے میں دو بچیاں ہلاک ہوئیں۔ پاکستان کے دفتر خارجہ نے کہا تھا کہ پاکستان ایران کی جانب سے اپنے فضائی حدود کی بلا اشتعال خلاف ورزی کی مذمت کرتا ہے جس کے سنگین نتائج ہو سکتے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0