پیر‬‮   25   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

ایران کا بھارتی سیاحوں کو 15 دن کیلئے ویزا فری انٹری دینے کا اعلان

       
مناظر: 885 | 8 Feb 2024  

تہران (نیوز ڈیسک) ایران نے بھارتی سیاحوں کے لیے 15 دن کی ویزا فری انٹری کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی میں موجود ایرانی سفارت خانہ کے مطابق بھارتی پاسپورٹ کے حامل افراد ویزے کے بغیر 15 کے لیے ایران جا سکیں گے، ایران کی جانب سے نئی پالیسی بنائی گئی جس کے تحت ہر 6 ماہ بعد بھارتی باشندے ویزا لیے بغیر 15 دن کے لیے ایران میں قیام کر سکیں گے۔
ایران کی جانب سے جاری کردہ نئی پالیسی کے مطابق صرف سیاحوں کو ویزا کے بغیر آنے کی اجازت ہوگی اور 15 دن کی مدت میں توسیع نہیں کی جائے گی، اس کے علاوہ تعلیم، کاروبار یا ملازمت کی غرض سے آنیوالے بھارتیوں کے لیے ویزے کا حصول لازم قرار دیا گیا ہے۔
ایرانی سفارتخانے کے مطابق ویزا کے بغیر آنے والے بھارت کے سیاح صرف فضائی سفر کے ذریعے ہی ایران میں آسکیں گے اور نقل و حمل کے دیگر طریقوں کا استعمال کرنے والے مسافر اب بھی ویزا کے تقاضوں سے مشروط ہوسکتے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی رشتوں کو بڑھانے اور سیاحت کو فروغ دینے کے لیے ویزا فری انٹری کا قدم اٹھایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی پاسپورٹ کے حامل افراد کو تھائی لینڈ، ویتنام، ملائیشیا اور سری لنکا نے بھی بغیر ویزا انٹری کی سہولت دے رکھی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0