منگل‬‮   1   جولائی   2025
 
 

نمائشی ایرانی حملے کے بعد جنگ بندی شروع

       
مناظر: 350 | 24 Jun 2025  

اسلام آباد ۔ رپورٹ سیف اللہ خالد

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل اور ایران میں جنگ بندی کا آغاز ہوگیا، اسرائیل کی فضائی حدود کھول دی گئی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ جنگ بندی کا آغاز ہوگیا ہے برائے مہربانی جنگ بندی کی خلاف ورزی نا کریں۔ایران نے جنگ بندی پر عمل درآمد شروع کردیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل نے جنگ بندی پر اتفاق کرلیا ہے۔ دونوں ممالک کو امن کی جانب آنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایران کی جانب سے جنگ بندی کے 12 گھنٹے بعد اسرائیل جنگ بندی کرے گا۔انہوں نے کہا کہ اب سے 24 گھنٹے بعد 12دن کی جنگ مکمل ختم ہوجائے گی، ہر فریق کی جنگ بندی کے دوران دوسرا فریق پرامن اور بااحترام رہے گا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ممالک نے جنگ کو ختم کرنے کے لیے استقامت، ہمت اور ذہانت کا مظاہرہ کیا ہے، جسے ’12 روزہ جنگ‘ کہا جانا چاہیے۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ یہ ایک ایسی جنگ تھی جو برسوں جاری رہ سکتی تھی اور یہ پورے مشرق وسطیٰ کو تباہ کرسکتی تھی، مگر ایسا نہیں ہوا، اور اب کبھی نہیں ہوگا۔اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ خدا اسرائیل، ایران، مشرق وسطیٰ، امریکا اور پوری دنیا پر اپنا رحم کرے۔ سینئر ایرانی عہدیدار نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کی تجویز کو قبول کرلیا ہے۔وائٹ ہاؤس کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے پیر کی سہہ پہر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے فون پر بات کی، صدر ٹرمپ نے سیز فائر معاہدے کے لیےثالثی کی۔وائٹ ہاؤس کے عہدیدار نے کہا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، وزیر خارجہ روبیو اور امریکی مندوب وٹکوف ایرانی حکام کے ساتھ براہ راست اور بالواسطہ رابطے میں رہے۔ وائٹ ہاؤس عہدیدار کے مطابق اسرائیل نےاتفاق کیا کہ ایران نے مزید حملے نہیں کیے تو وہ جنگ بندی کے لیے تیار ہے۔ ایران نے امریکا کو عندیہ دیا کہ وہ مزید حملے نہیں کرے گا۔قطر میں ایرانی حملوں کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی نائب صدر نے امیر قطر کے ساتھ اسرائیل ایران جنگ بندی کی تجویز پر تبادلہ خیال کیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے امیر قطر کو بتایا کہ اسرائیل نے جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کی ہے اور ایران کو جنگ بندی پر آمادہ کرنے کے لیے قطر سے مدد کی درخواست کی۔قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے ایرانی حکام کے ساتھ گفتگو میں انہیں امریکی جنگ بندی کی تجویز پر متفق کر لیا ۔ا

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0