تحریر: ثناءاللہ مجاہد
بندر کے ہاتھ اگر ماچس آجائے تو وہ اس سے ہرچیز کو آگ لگانا چاہتاہے اسی طرح ایک سابق ایکٹر کوملک کا اقتدارملاتواس نےغزہ اور حماس کی تباہی کےمنصوبہ کی تکمیل پرکوفیوں اور یہود کی فیس سیونگ کے لیے ایک سٹیج ڈرامہ “آتش بازی “کا انعقاد کیا اور پوری دنیا کوسٹودیو بنادیاجس میں ایکٹر بھڑکیں مارتا آتا اور اپنے”فن” کا مظاہرہ کرتاجسے جنگ کا نام دیتی ہے یہ دنیا ۔شو ڈائیریکٹر نے اپنے مقاصد اور ٹکٹوں کے پیسے پورے ہونے کے بعد شو کے خاتمہ کا اعلان کردیا۔اس نمائشی شو سے ایک تو ایک خاص ملک (پ)کو ٹارگٹ کرنے کے لیے ریہرسل کی گئی دوسرا ایکٹرز کے فینز بھی اپنے اپنے ایکٹرز کی کارگردگی سے مطمن ہوگئے۔
آتشبازی شو میں پلان تھا کہ ہمسائے کے گھر کوئی چُھرلی گرائی جائے جو اس شو میں شریک نہیں ہوئے مگر ہمسائے نے سابق صدرضیاء الحق کی یاد تازہ کردی جب بھارتی چوہے سستی شراب کے نشے میں ڈوبے پاکستان پر حملہ کرنے کاپلان تیار کئیے بیٹھے تھے تو صدر صاحب بھارت میں کرکٹ میچ دیکھنے جاپہنچے ایسی گیند کروائی کہ میچ ہی “وڑ” گیا۔ صدر صاحب وہ کام کرآئے جو اسلحہ بارود بھی نہیں کرسکتاتھا چوہے کا نشہ ایسا اُترا کے وہ سانس لینا ہی بھول گیا ۔اس بار ہمسائے گھرکی حفاظت کا ذمہ دار شو ارینج کرنے والے کے گھر پہنچ گیا اور دشمن کی چال بھی سمجھ گئے اور انہیں اپنی “چال” بھی سمجھاآئے۔
یہ یہود و کوفیان کا مشترکہ منصوبہ جس کی کامیابی کا جشن “آتش بازی “کی صورت منایاگیا اس کا ٹارگٹ غزہ صرف غزہ ہی کیوں تھا؟ صرف حماس اور خاص مسلک کے مخالف ہی کیوں تھے؟
فلسطین صرف غزہ کا نام نہیں۔
غزہ کی حکومت برقرار ہے آج تک باقی فلسطین کے علاقوں میں معمولات زندگی نارمل ہیں۔
کبھی وقت ملے تو سوچنا ضرور ائے مسلم۔ کہ فلسطین کے نام پر صرف غزہ ،حماس ہی کیوں ٹارگٹ۔
ایران نوازحزب اللہ 30 دن کی علامتی لڑائی کے بعد پسپا ہو گئی!
ایران… 12 دن آتش بازی مقابلہ میں ہی ہاتھ اور ٹانگیں کھڑی کرگیا !
مگر… غزہ کی سرزمین پر حماس… 700 دن گزر چکے، مگر آج بھی سر اٹھا کر کھڑی ہے، غیرت اور ہمت کا پہاڑ بن کراندرونی اور بیرونی دشمن کا مقابلہ کر رہی ہے۔
جنگ یا مقابلہ آتش بازی۔۔۔۔۔۔۔۔
مناظر: 660 | 25 Jun 2025
