اتوار‬‮   24   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

ناگا لینڈ کے فریڈم فائٹرز نے31 بھارتی فوجی اغوا کر لیے

       
مناظر: 651 | 30 Jan 2023  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) گوالیار میں تاریخی ہزیمت کے بعد بھارتی فوج کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا 31 فوجیوں کو ناگا لینڈ فریڈم فائٹرز نے حراست میں لے لیا۔ بھارتی فوج کو پے در پے شرمندگی اور ہزیمت اٹھانا پڑ رہی ہے۔ گزشتہ دنوں گوالیار میں تاریخی ہزیمت کے بعد بھارتی فوج اور اس وقت ایک اور بڑا جھٹکا لگا ہے جب 31 فوجیوں کو ناگا لینڈ فریڈم فائٹرز نے حراست میں لے لیا۔

ناگا لینڈ فریڈم فائٹرز کی جانب سے حراست میں لیے جانے کے بعد ہندوستانی فوج کے افسران اور سپاہیوں کی ساری بہادری دھری کی دھری رہ گئی اور رہائی کے لیے فریڈم فائٹرز کی منت سماجت شروع کردی۔ ناگا لینڈ فریڈم فائٹرز نے آئندہ ایسا نہ کرنے کی یقین دہائی کے بعد ان کی جان بخشی کرتے ہوئے محفوظ راستہ دینے کی حامی بھری۔ واضح رہے کہ بھارتی فوج یکے بعد دیگرے مختلف محاذوں پر ہزیمت اٹھا رہی ہے جس کی وجہ ہندوستانی فوج کا سیاسی استعمال ہے۔ پے در پے شرمندگی والے واقعات کے باعث ہندوستانی فوج کا مورال دن بہ دن گرتا جا رہا ہے۔ دوسری جانب راشن اور دیگر سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے بھارتی فوجی خودکشیوں پر مجبور ہیں۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0