بدھ‬‮   30   اکتوبر‬‮   2024
 
 

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ہدایت پر پاک فوج کے امدادی دستے ترکیہ روانہ

       
مناظر: 632 | 7 Feb 2023  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ہدایت پر پاک فوج کے دو دستے ترکیہ روانہ کر دیے گئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ امدادی دستے 6 فروری کی رات پاک فضائیہ کے خصوصی طیارے سے روانہ ہوئے۔ آرمی ڈاکٹرز، نرسنگ اسٹاف اور ٹیکنیشنز ترکیہ روانہ ہوئے، پاک فوج کی میڈیکل ٹیم 30 بستروں کا موبائل اسپتال قائم کرے گی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ دستے پاکستانی سفارت خانے کے ساتھ قریبی رابطہ رکھ کر کام جاری رکھیں گے، ریلیف کاموں کی تکمیل تک دستے وہاں موجود رہیں گے۔
آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ امدادی سامان میں خیمے، کمبل اور دیگر امدادی اشیاء بھی بھیجی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ ترکیہ اور شام میں آئے 7 اعشاریہ 8 شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی ہے، دونوں ممالک میں کم و بیش 5 ہزار 600 سے زائد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 300 سے تجاوز کر گئی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0