پیر‬‮   25   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

عالمی میڈیا بھی ترکیہ میں پاکستان آرمی کی امدادی کارروائیوں کا معترف

       
مناظر: 854 | 14 Feb 2023  

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) انٹرنیشنل میڈیا بھی ترکیہ میں پاکستان آرمی کی سر چ اینڈ ریسکیو ٹیم کا معترف ہوگیا، پاکستان آرمی کی سرچ اور ریسکیو ٹیموں نے ترک عوام کے دل جیت لیے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان آرمی 120 گھنٹوں سے ترکیہ میں ریسکیو آپریشن میں مسلسل مصروف عمل ہے، پاکستان آرمی کی ریسکیو ٹیموں نے 10 مقامات پر سرچ اور ریسکیو آپریشن کیا، پاکستان آرمی کی ریسکیو ٹیم نے ملبے
میں سرچ آپریشن کے دوران زلزلے کے 138 گھنٹے گزرنے کے بعد 14 سالہ لڑکے کو زندہ بچالیا جو پاکستان آرمی ریسکیو ٹیم کی بہت بڑی کامیابی ہے۔ پاکستان آرمی سرچ اور ریسکیو ٹیم کی پیشہ ورانہ خدمات اور سرچ آپریشن میں کامیابیوں کے ضمن میں ٹی آر ٹی ورلڈ نے پاکستان آرمی کے آفیسر سے خصوصی بات چیت بھی کی۔ ٹی آر ٹی ورلڈ کو انٹرویو دیتے ہوئے پاکستان آرمی کے متعلقہ آفیسر نے بتایا کہ مشکل ترین حالات کے باوجود پاکستان آرمی کی ریسکیو ٹیموں نے 14 سالہ لڑکے کو بچانے کے لیے پیشہ ورانہ مہارت اور جانفشانی کا عملی نمونہ پیش کیا، مجموعی طور پر پاک آرمی کی ریسکیو ٹیموں نے پچھلے 120 گھنٹوں کے دوران ملبے تلے دبے 6 سے زائدد افراد کو زندہ بچایا جبکہ 80 افراد کی لاشیں ملبے سے نکال کر ورثاء کے حوالے کیں۔ پاک آرمی کے آفیسر نے ٹی آر ٹی کو مزید بتایا کہ علاوہ ازیں ملبے تلے دبے 5 زندہ افراد کی بھی نشاندہی کی گئی جنہیں لوکل ریسکیو ٹیموں نے بچا لیا، ملبے تلے دبے افراد کے ریسکیو کے لیے ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے، ترک عوام پاک فوج کی ریسکیو اور سرچ ٹیموں کی پیشہ ورانہ خدمات کی معترف ہیں۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0