انقرہ (نیو زڈیسک ) ترکیہ میں 6 فروری کو آنے والے زلزلے کو 248 گھنٹے گزر جانے کے بعد 17 سالہ لڑکی کو ملبے سے معجزاتی طور پر زندہ نکال لیا گیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکیہ کے شہر قہرامان ماراش میں واقع اپارٹمنٹ کے ملبے سے 10 روز بعد 17 سالہ لڑکی کو زندہ نکالا گیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی جارہی ہے۔
ویڈیو میں ریسکیو اہلکاروں کو ملبے سے نکالی گئی لڑکی کو طبی امداد کیلئے ایمبولینس میں منتقل کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ترکیہ کے شہر قہرامان ماراش میں 183 گھنٹوں بعد 10 سالہ بچی اور صوبہ حاطے میں 182 گھنٹے بعد 12 سالہ بچے کو ملبے سے زندہ نکالاگیا تھا ۔
Kahramanmaraş'ta depremin 248'inci saatinde 17 yaşındaki Aleyna Ölmez enkazdan sağ olarak çıkarıldı. #Breaking #Earthquake #Deprem #Sismo #Σεισμός #زلزال pic.twitter.com/zWWfc0o6dJ
— 𝐉𝐨𝐮𝐫𝐧𝐚𝐥𝐢𝐬𝐭 (@HamdiCelikbas) February 16, 2023