پیر‬‮   25   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارت عالمی سطح پر شرم سے پانی پانی، جی 20 اجلاس بری طرح ناکام

       
مناظر: 735 | 3 Mar 2023  

نئی دہلی(نیو زڈیسک ) مودی سرکار کے تمام جھوٹے پروپیگنڈے اور دعوؤں کے باوجود نئی دہلی میں منعقد ہونے والی جی 20 کانفرنس بری طرح ناکام ہوگئی۔
بھارت کو عالمی سطح پر ایک اورشرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ دنیا کے 19 امیر ترین ممالک اور یورپی یونین پر مشتمل گروپ جی 20 کے وزرائے خارجہ کا نئی دہلی میں منعقد اجلاس بری طرح ناکام ہوگیا۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے جی 20 اجلاس کو اپنی تشہیر کے لیے استعمال کرنا چاہا تاہم امریکی اور روسی وزرائے خارجہ کے سرد مہر رویے کے باعث انہیں ناکامی ہوئی۔
مودی سرکار کی سرتوڑ کوششوں کے باوجود جی 20 وزرائے خارجہ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری نہ ہوسکا اور اجلاس بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔
اجلاس میں شریک متعدد وزرائے خارجہ نے نئی دہلی میں بیٹھ کر روس اور یوکرین جنگ کے معاملے پر دہری پالیسی اپنانے والے بھارت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ اجلاس میں روس، امریکا اور چین کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0