جمعہ‬‮   20   ستمبر‬‮   2024
 
 

افغان صوبے بلخ میں خودکش دھماکا،گورنر سمیت 2 افراد جاں بحق

       
مناظر: 296 | 9 Mar 2023  

 

کابل (نیوز ڈیسک ) افغانستان کے صوبے بلخ میں خودکش دھماکے میں گورنر بلخ داؤد مزمل سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق دھماکاصوبائی دارالحکومت مزار شریف میں گورنرکے دفتر میں ہوا۔ بلخ پولیس کمانڈ کے ترجمان محمد آصف وزیری نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہےکہ دھماکا گورنر کے دفتر میں جاری ایک اجلاس میں ہوا جس میں انتظامی امور زیر غور تھے، دھماکے میں گورنربلخ سمیت دو افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھی گورنر بلخ کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ ایک بیان میں ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ افغان انتظامیہ کے مطابق ابھی تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے، دھماکےکے مقام کو سکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0