پیر‬‮   25   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مسلمانوں کیخلاف نفرت کا زہر ختم کرناہوگا: اقوام متحدہ

       
مناظر: 399 | 16 Mar 2023  

 

نیویارک (نیوز ڈیسک )اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیوگٹریس نے کہا ہے کہ اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے دن منانے کا مقصد مسلم مخالف نفرت کے زہر کے خاتمے کا مطالبہ ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گٹریس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے پہلی بار عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ انٹونیو گٹریس کا کہنا ہے کہ اس دن کا مقصد مسلم مخالف نفرت کے زہر کے خاتمے کا مطالبہ ہے۔انہوں نے کہا کہ امتیازی سلوک ہم سب کو مٹا سکتا ہے، ہمیں اس کے خلاف کھڑا ہونا ہوگا۔ سیکریٹری جنرل نے مزید کہا کہ آج اور ہر دن ہمیں مشترکہ انسانیت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے، تقسیم کرنے والی قوتوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0