کابل (نیوز ڈیسک ) امیرِ طالبان ہبتہ اللہ اخوندزادہ نے حکم دیا ہے کہ طالبان حکام اپنے بیٹوں اور دیگر رشتہ داروں کو فوری طور پر سرکاری نوکریوں سے فارغ کرکے ان کی جگہ عام شہریوں کو بھرتی کریں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امیرِ طالبان ہبتہ اللہ اخوندزادہ کی جانب سے ایک حکم نامے میں ہدایت کی گئی ہے کہ طالبان حکام اپنے بیٹوں یا خاندان کے دیگر افراد کو ملازمت دینے سے گریز کریں۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ جن طالبان حکام کے بیٹے یا دیگر رشتے دار سرکاری ملازمتوں میں ہیں وہ فوری طور پر انھیں ہٹا دیں اور ان کی جگہ نئی بھرتیاں کی جائیں۔
امیرِ طالبان کی جانب سے یہ حکم نامہ ان الزامات کے بعد جاری کیا گیا ہے کہ طالبان کے کئی سینئر عہدیداروں نے اپنے بیٹوں اور دیگر رشتہ داروں کو سرکاری ملازمتیں دلوائی ہیں۔
یاد رہے کہ طالبان نے اگست 2021 میں ملک کا اقتدار سنبھال لیا تھا جس کے بعد کئی سرکاری ملازمین یا تو بیرون ملک چلے گئے یا برطرف کردیے گئے اور ان کی جگہ طالبان کے عہدیداروں نے اپنے بیٹوں کو بھرتی کیا تھا۔
قانون ہو تو ایسا ، طالبان حکام سرکاری ملازمتوں سے اپنے بیٹوں کو برطرف کریں؛ امیرِ ہبتہ اللہ
مناظر: 699 | 21 Mar 2023