ہفتہ‬‮   27   جولائی   2024
 
 

امریکا: اسکول میں دوران نماز مسلم طلبہ سےناروا سلوک پرخاتون ٹیچر برطرف

       
مناظر: 226 | 13 Dec 2022  

واشنگٹن(نیوز ڈیسک ) امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک اسکول میں دوران نماز مسلم طلبہ سےناروا سلوک پرخاتون ٹیچر کو برطرف کردیا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق خاتون ٹیچر نے مسلم طلبہ کے نماز پڑھنےکے دوران شور کیا اور انہیں جسمانی اذیت دینےکی بھی کوشش کی۔ موبائل فون کے ذریعے واقعے کی بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طلبہ باجماعت نماز ادا کر رہے ہیں کہ اس دوران خاتون ٹیچر کی آواز آتی ہے جو شور شرابہ کرتی ہیں اور سیٹیاں بجا کر انہیں نماز پڑھنے سے روکتی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعےکی ویڈیو سامنے آنےکے بعد اسکول انتظامیہ نے نسل پرستانہ رویے پر ٹیچرکو فوری طور پربرطرف کردیا۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0