ہفتہ‬‮   21   ستمبر‬‮   2024
 
 

کینیڈین وزیراعظم کی مسجدِ اقصیٰ میں اسرائیل کی پُرتشدد کارروائیوں پر تنقید

       
مناظر: 203 | 6 Apr 2023  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی مسجدِ اقصیٰ میں اسرائیل کی پُرتشدد کارروائی پر تنقید کردی۔ جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ مسجدِ اقصیٰ کے ارد گرد ہونے والے تشدد پر تشویش ہے، اسرائیلی حکومت کو اپنے نقطۂ نظر کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ قریبی دوست ہونے کے ناطے ہمیں اسرائیلی حکومت کی اپنائی سمت پر گہری تشویش ہے، اس وقت اسرائیل میں جو ہو رہا ہے اس پر افسوس ہے۔ جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کی اشتعال انگیز بیان بازی پر بہت تشویش ہے اور وہاں عدالتی اصلاحات کے بارے میں بھی فکرمند ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے علاوہ کئی ممالک اور رہنما اسرائیل کی پُرتشدد کارروائی پر تنقید اور اس کی مذمت کرچکے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0