نیویارک(نیوز ڈیسک ) اقوام متحدہ میں بیت المقدس اور گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی قبضے کے خلاف قرارداد منظور کر لی گئی۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں اسرائیل کے خلاف قراردار بھاری اکثریت سے منظور کی گئی۔ یہ قرارداد پاکستان کی جانب سے پیش کی گئی تھی۔ اسرائیلی قبضے کے خلاف پیش کردہ قرارداد حق میں 38 اور مخالفت میں 4 ووٹ آئے جبکہ 5 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ ہی نہیں لیا اسرائیل کے خلاف قرارداد کی مخالفت کرنے والے ممالک میں امریکہ اور برطانیہ شامل تھے۔