لندن (نیوز ڈیسک ) برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے غیر قانونی تارکین وطن کو بے دخل کرنے کا عندیہ دیدیا ، کہا کہ ہم مزید اس بوجھ کے متحمل نہیں ہو سکتے ۔
برطانوی وزیر اعظم رشی سنک نے پارلیمنٹ میں تارکین وطن سے نمٹنے کیلئے 5 نکاتی منصوبے پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی تارکین وطن کو واپس جانا ہوگا ،ہم مزید اس بوجھ کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ بہت ہو گیا ، اب غیر قانونی تارکین وطن کو واپس جانا ہوگا ، پناہ گزینوں سے متعلق قانون اور نظام بیکار اور فرسودہ ہے جس میں تبدیلی ناگزیر ہے ، اب دشمن ریاستیں یورپی سرحدون پر امیگریشن کو بطور ہتھیار استعمال کررہی ہیں۔
رشی سانک کا کہنا تھا کہ غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والے ٹارگٹ کر کے یہاں پہنچتے ہیں وگرنہ راستے میں بہت سے محفوظ ممالک سے ہو کر وہ برطانیہ پہنچتے ہیں ، وہ ادھر ہی کیوں نہیں رک جاتے ،انگلش چینل کو عبور کرنے والی چھوٹی کشتیوں کی نگرانی کیلئے قائم کئے جانے والے نئے یونٹ میں 700 اہلکار رکھے جائیں گے ۔ البانیہ میں 400 برطانوی حکام تعینات کئے جائیں گے جو تارکین وطن کی درخواستوں پر غور کرنے کے مجاز ہونگے ۔
واضح رہے کہ بھارتیوں کی بڑی تعداد بھی غیر قانونی طور پر برطانیہ میں مقیم ہے ۔
برطانوی وزیر اعظم کا غیر قانونی تارکین وطن کو بے دخل کرنے کا عندیہ، بھارتیوں کی بڑی تعداد کو بڑا جھٹکا
مناظر: 424 | 14 Dec 2022