منگل‬‮   26   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

ولودومیر زیلنسکی کا مسلمان یوکرینی فوجیوں کیلئے افطار کا خصوصی اہتمام

       
مناظر: 464 | 9 Apr 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے جمعے کے روز مسلمان یوکرینی فوجیوں کے لیے افطار کا خصوصی اہتمام کیا۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس موقع پر یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ افطار کا یہ خصوصی اہتمام ملک میں مسلمانوں کے اس مذہبی تہوار کے احترام کی سالانہ روایت بن جائے گا۔ ولودومیر زیلنسکی نے خصوصی عشائیے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مسلم برادری کا شکریہ ادا کیا، جس میں مجلس کے رہنما، کریمیائی تاتاروں کے واحد اعلیٰ ایگزیکٹو اور مسلمان مبلغین کے نمائندے شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین میں رمضان کے مہینے کا ہر جگہ احترام کیا جاتا ہے یہاں تک کہ فرنٹ لائن پر جنگی حالات میں بھی۔ یاد رہے کہ فروری 2021ء میں ماسکو کے کیف پر بلا اشتعال حملے کے بعد سے، یوکرین نے کریمیا میں روسی ٹھکانوں کے خلاف متعدد حملوں کا آغاز کر دیا جن پر اس سے قبل ماسکو نے 2014ء میں الحاق کیا تھا اور فی الحال یہ تمام ٹھکانے کریملن کے کنٹرول میں ہے۔ ولودومیر زیلنسکی نے بارہا کریمیا کو آزاد کروانے کا عزم کیا ہے جو کہ ان کے بقول یوکرین کے لوگوں اور معاشرے کا حصّہ ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0