بدھ‬‮   30   اکتوبر‬‮   2024
 
 

اسرائیلی ریاست کے وجود کے خاتمے تک اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے،اسماعیل ھنیہ

       
مناظر: 616 | 14 Apr 2023  

 

غزہ (نیوز ڈیسک )اسلامی تحریک مزاحمت (حماس)کے سیاسی بیور و کے سرابرہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ عزم، ثابت قدمی، استقامت کے ساتھ قربانیوں کی پرواہ کیے بغیر آزادی کی راستے پرگامزن ہیں، ہمارا عہد ہے کہ ہم صیہونی ریاست کے وجود کے خاتمے تک اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے۔
ھنیہ نے عالمی یوم القدس کے موقع پر القدس فورم میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ ہمارا فیصلہ قربانیوں اور قیمتوں کی پرواہ کیے بغیر ثابت قدمی، استقامت اور آزادی کی راہ پر گامزن رہنا ہے۔ چاہے مشکلات کتنی ہی سخت کیوں نہ ہوجائیں فلسطینی قوم اپنی آزادی کے حق سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔
یہ پیغام پوری فلسطینی قوم کا ہے جس میں غزہ اندرون فلسطین، غرب اردن، القدس ، بیرون ملک مقیم فلسطینیوں اور ہمارے بہادر اسیران کا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ عالمی یوم القدس پرہماری قوم کا پیغام بھی ہے اور قرآنی سنت سے لیس مزاحمت کے محور کا پیغام بھی ہے، جس میں یہ وعدہ کیا گیا اور بشارت دی گئی کہ ناپاک اسرائیلی ریاست کے وجود کا جلد خاتمہ ہوگا۔ یہ اللہ کی سنت ہے کہ ہمیشہ غاصب قوتوں کا انجام صرف رسوائی اور زوال ہوا ہے اور فتح ہمیشہ مظلوموں کی ہوئی ہے۔

حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ ہم ایک بار پھر عالمی یوم قدس کو سلام پیش کرتے ہیں جسے امام خمینی نے شروع کیا تھا اور جس کے ساتھ ہماری قوم کے لشکر رسول خدا کے سفر کے ساتھ عہد کی تجدید کے لیے حرکت میں آئے تھے۔ ھنیہ نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مبارک مسجد اقصیٰ ان ظالموں کے سامنے کھڑی ہے جو اس کی خصوصیات کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں اور اس کی زمانی اور مکانی تقسیم کی سازشیں رچاتے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0