جمعہ‬‮   6   دسمبر‬‮   2024
 
 

سوڈان: آرمی، پیرا ملٹری فورسز میں جھڑپیں جاری، 56 شہری ہلاک

       
مناظر: 930 | 17 Apr 2023  

سوڈان)(نیوز ڈیسک ) سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں آرمی اور پیرا ملٹری فورسز میں دوسرے روز بھی جھڑپیں جاری ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق جھڑپوں میں کم از کم 56 شہری ہلاک اور کئی سو زخمی ہوچکے ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق سوڈانی فوج انسانی بنیادوں پر ہنگامی صورتحال کےلیے محفوظ راستہ دینے پر رضا مند ہوگئی ہے۔ سوڈانی فوج نے اقوام متحدہ کی سفارش پر ہنگامی محفوظ راستے پر رضامندی دی اور کہا کہ انسانی بنیادوں پر ہنگامی محفوظ راستہ روزانہ 3 گھنٹوں کے لیے کھولا جائے گا۔ سوڈانی فوج نے واضح مؤقف اختیار کیا کہ باغی ملیشیا کی خلاف ورزی کی صورت میں ردعمل کا حق رکھتے ہیں۔ 2021ء میں فوجی بغاوت کے بعد اقتدار پر قبضہ کرنے والی سوڈانی فوج کے خلاف گزشتہ روز پیرا ملٹری فورسز نے بغاوت کی تھی۔ خیال رہے کہ خرطوم میں اقتدار کے لیے 2 سال سے آرمی اور پیراملٹری فورس کے درمیان رسا کشی جاری ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0