جمعہ‬‮   6   دسمبر‬‮   2024
 
 

بنگلہ دیش میں شدید گرمی، بارشوں کے لیے نماز استسقا کی ادائیگی

       
مناظر: 287 | 18 Apr 2023  

ڈھاکہ (نیو زڈیسک ) بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں 60 برس میں سب سے گرم دن کے بعد سینکٹروں مسلمانوں نے ایک کھلے میدان میں بارش کے لیے نماز استسقا ادا کی۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ڈھاکہ پولیس نے بتایا ہے کہ پیر کو پانچ سو سے زائد نمازیوں نے آفتاب نگر کی گراؤنڈ میں مشہور عالم شیخ احمد اللہ کی امامت میں نماز استسقا ادا کی۔
مقامی پولیس سربراہ عبدالکلام آزاد کا کہنا تھا کہ ’انہوں (نمازیوں) نے بارشوں کے لیے دعائیں کی۔ انہوں نے درجہ حرارت میں کمی اور ہیٹ ویو سے حفاظت کے لیے بھی دعائیں کی۔‘
17 کروڑ کی آبادی پر مشتمل بنگلہ دیش موسمیاتی تبدیلیوں سے بری طرح متاثر ہوا ہے اور یہاں متواتر مہلک سیلاب اور مسلسل بے ترتیب بارشیں ہوتی ہیں۔
محمکمہ موسمیات سے تعلق رکھنے والی افروزہ سلطانہ نے اے ایف پی کو بتایا کہ عام طور پر اپریل اور مئی میں ہونے والی بارشیں اس برس نہیں ہوئیں اور ملک چار اپریل سے غیر معمولی طور پر گرم موسم کی لپیٹ میں ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز اتوار کو ڈھاکہ میں درجہ حرارت 40.6 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا جو 30 اپریل 1965 کے 42 سینٹی گریڈ درجہ حرارت کے بعد سب سے زیادہ ہے۔

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0