منگل‬‮   26   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

کابل ایئر پورٹ حملے کا ماسٹر مائنڈ طالبان کے ہاتھوں ہلاک، امریکا

       
مناظر: 771 | 26 Apr 2023  

کابل (نیوز ڈیسک ) افغانستان کے دارالحکومت کابل ایئر پورٹ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ طالبان کے ہاتھوں ہلاک ہوگیا۔ اس حوالے سے وائٹ ہاؤس قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ کابل ایئر پورٹ حملے کی منصوبہ بندی کرنے والا داعش کا لیڈر طالبان کے ہاتھوں مارا گیا۔ جان کربی کا کہنا ہے کہ طالبان پر واضح کردیا ہے کہ افغانستان کو دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہ نہ بننے دیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ کابل حملے کا ماسٹر مائنڈ داعش کمانڈر گزشتہ ہفتوں میں مارا گیا جس کی ہلاکت کی تصدیق میں وقت لگا۔ امریکی میڈیا کے مطابق حکام مارے گئے داعش کمانڈر کی شناخت ظاہر کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اگست2021 میں امریکی فوج کے انخلا کے دوران کابل ایئر پورٹ پر خودکش حملہ ہوا تھا جس میں 13 امریکی فوجیوں سمیت 170 شہری ہلاک ہوگئے تھے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0