ہفتہ‬‮   14   دسمبر‬‮   2024
 
 

دنیا کے ہر کونے میں آزادیٔ صحافت حملے کی زد میں ہے: انتونیو گوتریس

       
مناظر: 322 | 3 May 2023  

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ دنیا کے ہر کونے میں آزادیٔ صحافت حملے کی زد میں ہے۔ نیویارک میں آزادیٔ صحافت کے عالمی دن کی تقریب سے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو نشانہ بنانے اور غلط معلومات پھیلانے کی مذمت کرتے ہیں، ہماری تمام آزادی کا انحصار پریس کی آزادی پر ہے۔ عالمی برادری افغان خواتین کی معاشرتی دھارے میں عدم شمولیت پر فکرمند ہے، انتونیو گوتیریز
انتونیو گوتریس نے کہا کہ آزادیٔ صحافت جمہوریت اور انصاف کی بنیاد اور انسانی حقوق کی جان ہے، دنیا میں آج سچ کو جھوٹ اور نفرت انگیزی سے خطرہ ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ جھوٹ اور نفرت کا پھیلاؤ حقیقت اور فسانے کے درمیان لکیر کو دھندلا کر دیتا ہے، سائنس اور سازش کے فرق کو مٹا دیتا ہے۔ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج دنیا کے ہر کونے میں پریس فریڈم پر حملہ ہو رہا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0