اتوار‬‮   22   ستمبر‬‮   2024
 
 

عمران خان کی گرفتاری، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے ترجمان کی تشدد سے باز رہنے کی اپیل

       
مناظر: 317 | 11 May 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد پاکستان کی صورتحال پر سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے ترجمان کا بیان سامنے آیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتو نیو گوتیرس نے سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد کی صورتحال کا نوٹس لیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہےکہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے تمام فریقین کو تشدد سے باز رہنے کی اپیل کی ہے۔ ترجمان کے مطابق انتو نیوگوتیرس نے پُر امن اجتماع کے حق کا احترام کرنے پر اور عمران خان کے خلاف قانون کی عمل داری میں قوانین کے احترام پر زور دیا ہے۔ واضح رہے کہ منگل کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کو گرفتار کیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عسکری اداروں کے بیان بازی سمیت دیگر کیسز میں ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے تھے جہاں ہائیکورٹ میں رینجرز کی بھاری نفری نے عمران خان کو حراست میں لیا۔ عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0