جمعرات‬‮   18   ستمبر‬‮   2025
 
 

برطانیہ: گھروں ، عبادت گاہوں پر حملے،پاک بھارت میچ کے بعد فسادات کی ماسٹر مائنڈ بی جے پی نکلی

       
مناظر: 225 | 15 May 2023  

 

برطانیہ(نیوز ڈیسک ) پاک بھارت میچ کے بعد فسادات کی ماسٹر مائنڈ بی جے پی نکلی
برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ لیسٹر میں فسادات بھارتی وزیراعظم مودی کی ہندو انتہا پسند جماعت نے بھڑکائے۔ اخبار ’میل آن سنڈے‘ کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے واٹس ایپ گروپس کے ذریعے لیسٹر میں لوگوں کو تشدد پر اُکسایا۔
اخبار نے اس حرکت کو سوشل میڈیا کے ذریعے برطانیہ میں مداخلت کی ”سنگین مثال“ قرار دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس 28 اگست کو پاک بھارت میچ کے بعد لیسٹر میں فسادات پھوٹ پڑے تھے جہاں گھروں و عبادت گاہوں پر حملے کیے گئے تھے۔