بدھ‬‮   27   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

سبحان اللہ ! عرب کی پہلی خاتون خلا باز نے خلا سے مسجد الحرام کے مناظر شیئر کر دیے

       
مناظر: 786 | 29 May 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی پہلی عرب خاتون خلا باز ریانا برناوی نے اسپیس سے مسجد الحرام کے مناظر شیئر کر دیے۔ گزشتہ دنوں امریکا سے تعلق رکھنے والی کمپنی Axiom Space کی جانب سے سعودی عرب کا مشن آئی ایس ایس کے لیے روانہ کیا گیا جو مجموعی طور پر 4 افراد پر مشتمل ہے۔ سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی ریانا برناوی کے ساتھ علی القرنی، پیگی وٹسن اور جان شوفنر اس مشن کا حصہ ہیں۔ اس مشن کے ساتھ ریسرچر ریانا برناوی خلائی سفر کرنے والی پہلی عرب خاتون بن گئی ہیں،

نجی خلائی مشن بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پرایک ہفتہ گزارےگا۔ گزشتہ روز مشن کے دوران سعودی خلاباز ریانا برناوی نے اسپیس سے مسجد الحرام کی ویڈیو شیئر کر دی۔ ریانا برناوی کی جانب سے ٹوئٗٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خلا سے نیچے زمین پر دکھنے والے اندھیرے میں بظاہر مسجدالحرام روشن دکھائی دے رہی ہے۔ ویڈیو میں بھی ریانا برناوی کو سنا جاسکتا ہے کہ وہ بول رہی ہیں کہ یہ سب چمک رہا ہے، وہ رہی ہماری مسجدالحرام۔ اس سے قبل متحدہ عرب امارات کے خلاباز سلطان النیادی نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) سے سعودی عرب کی مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی ویڈیو شیئر کی تھی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0