اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) بھارت اور چین نے اپنے اپنے ملکوں میں ایک دوسرے کی میڈیا موجودگی بالکل ختم کر دی۔ امریکی میڈیا کے مطابق بھارت اور چین نے حالیہ ہفتوں میں ایک دوسرے کے تقریباً تمام صحافیوں کو نکال دیا۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت نے ملک میں موجود چین کے آخری دو صحافیوں کے ویزے میں توسیع مسترد کر دی۔ امریکی میڈیا کے مطابق دونوں چینی صحافیوں کا تعلق چین کے سرکاری میڈیا سے ہے۔ چین نے بھی بھارتی صحافیوں کے کاغذات نمائندگی مسترد کر دیے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق جون 2020ء میں سرحدی جھڑپ کے بعد سے بھارت اور چین کے تعلقات مسلسل کشیدہ ہیں۔ چین نے حال ہی میں مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے جی20 اجلاس کا بھی بائیکاٹ کیا۔